Sunday, 24 December 2023

Loprin اور Disprin میں کیا فرق ہے

    

Loprin اور Disprin میں کیا فرق ہے

 لوپرین اصل میں asprin ہے، اور یہ وہی کیمکل ہے جو ڈسپرین کی گولیوں میں ہوتا ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ لوپرین، ڈسپرین کی طرح پانی یا معدے میں حل نہیں ہوتی، اور دونوں میں asprin کی مقدار میں بھی فرق ہوتا ہے، ڈسپرین میں زیادہ مقدار میں asprin ہونے کی وجہ سے سر درد وغیرہ کے لئے زیادہ مؤثر ہے۔

 لوپرین سر درد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ میں نے کہا ہاں، لوپرین سر درد کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہے لیکن میرے گھر میں لوپرین کے استعمال کی وجہ دوسری ہے۔


میرے گھر میں "ischemic stroke" کا مریض ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں دماغ کی ایک یا زائد خون کی نالیوں میں رکاوٹ آجاتی ہے، جس وجہ سے دماغ کے کچھ حصوں کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دماغ کے خلیے مردہ ہونے لگ جاتے ہیں۔


خون کی نالیوں میں اس رکاوٹ کی وجہ خون کا ایک لوتھڑا (بلڈ کلاٹ) ہوتا ہے۔ 


تو یہ بلڈ کلاٹ کہاں سے اور کیسے آتا ہے ؟ اصل میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ ہمارے خون میں جمنے یعنی کلاٹ ہونے کا ایک خود کار نظام موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم پر کٹ لگنے کے کچھ دیر بعد خون بہنا رک جاتا ہے۔ خون کو کلاٹ کرنے والے اس نظام میں پلیٹلیٹس کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ جب ہمیں کوئی کٹ لگتا ہے تو جسم کے اس حصے کی خون کی نالیاں زخمی ہوتی ہیں اور ان زخمی نالیوں کے خلیوں سے کیمکل خارج ہوتے ہیں جو خون میں بہتے ہوئے پلیٹلیٹس کو اپنی طرف بلاتے ہیں اور پلیٹلیٹس، کچھ پروٹینز اور خون کے خلیوں سے مل کر انجری والی جگہ پر ایک بلاک لگا دیتے ہیں جسے کلاٹ کہتے ہیں اور اس وجہ سے وہاں خون بہنا رک جاتا ہے۔


لیکن مختلف وجوہات سے کبھی کبھی خون کی نالیوں میں اندرونی انجری ہو جاتی ہے، ان وجوہات میں ہائی بلڈ پریشر رہنا، کولیسٹرول کا زیادہ رہنا، شوگر، تمباکو نوشی وغیرہ شامل ہیں۔ ان وجوہات کی وجہ سے خون کی نالیوں میں انجری ہوتی ہے اور وہاں کلاٹ بننے لگتا ہے۔


اب سوچیں کہ یہ انجری والی خون کی نالی دماغ میں ہے، تو اب دماغ میں کلاٹ بن گیا جس وجہ سے دماغ کے حصے میں خون اور آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوگی اور بلا اخر وہاں سٹروک ہو جائے گا۔

یہ بلڈ کلاٹ دماغ کے علاؤہ دل اور جسم کی دوسری خون کی نالیوں  میں بھی رکاوٹ کی وجہ بن سکتا ہے۔

یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کلاٹ کسی اور خون کی نالی میں بنا ہو لیکن خون اور تیز بلڈ پریشر کی وجہ سے دماغ کی نالیوں میں پہنچ جائے، تو تب بھی سٹروک کی صورتحال کا سامنا ہوگا۔

لیکن اس سب میں لوپرین کا کیا کام ہے ؟ اصل میں لوپرین یعنی asprin اس کلاٹ بننے کے عمل کو کم کرتا ہے۔

انجر ہونے والی خون کی نالی اور پلیٹس آپس میں مختلف کیمکل سگنلز کی مدد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہی کیمکلز کی مدد سے  پلیٹلیٹس ایک دوسرے کے پاس آتے ہیں، لوپرین/ asprin انہی میں سے ایک مخصوص کیمیکل thromboxane A2 کے بننے کو روکتا ہے، جس سے پلیٹلیٹس کے رابطے اور ایک دوسرے سے جڑنے میں رکاوٹ آجاتی ہے۔ 

اسی طرح جب کہیں درد ہوتا ہے تو اصل میں وہاں prostaglandins نام کے کیمکل پیدا ہوتے ہیں جو درد کی وجہ بنتے ہیں۔ لوپرن/ ڈسپرین/ aspirin ان prostaglandins کے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہیں، جس سے درد میں کمی آتی ہیں۔ 

ایک اور اہم بات یہ کہ thromboxane اور prostaglandins بنانے والے اینزائم ایک جیسے ہی ہیں اور لوپرن/ ڈسپرن/ asprin انہی اینزائمز کے کام کو روک کر ان کیمکلز کے بننے کے عمل میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

تو ہم نے لوپرن/ ڈسپرین/ asprin کے دو کام دیکھے، ایک درد سے چھٹکارا اور دوسرا بلڈ کلاٹس میں کمی۔

 امراض اور ادویات کے لیے کوالیفائڈ ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں۔۔۔

    

Loprin  and Disprin  Difference 

 Loperin is actually Aspirin and it is a chemical that is present in Disprin tablets. The only difference is that Loparin is not as soluble in water or stomach as disparin, and the amount of aspirin in the two is also different, disparin is more effective for headaches etc. than aspirin in higher doses.

 Loperin is used for headaches. I said yes, Loperin can be used for headaches too but in my house the reason for Loperin is second.

I have a patient at home with "Chemical Palsy", a disease in which one or more blood vessels in the brain become blocked, cutting off some of the blood supply and oxygen to the brain. Why do brain cells seem dead?

This causes a blood clot to form in the blood vessels.

So how else does it come from Bulklatar? It actually happens that our blood has its own system of clotting, because bleeding happens after some time after it hits the body. The platform plays a key role in this blood clotting system. When we get a cut, the body's blood vessels are injured and out of the injured vessels, they attract platelets, which are abundant in the blood and are candidates for platelets, some parties, and blood. Together, they form a mark called a clot at the site of the injury and stop the bleeding.

But different candidates sometimes have internal injury to the blood vessels, these include advanced symptoms, advanced diabetes, smoking etc. They cause blood vessels to swell and clot.

Now imagine that this injured blood vessel is in the brain, so now the brain clot has formed, causing the blood supply to the brain to deteriorate and the blood supply there affects you and you end up with a stroke.

These clots can cause bleeding in the heart and other vessels of the body in addition to the brain.

Or you also have a blood vessel that has formed, but the blood and the loud noise have reached the brain vessels, still leading to a stroke.

But what is Lupine's role in all of this? Aspirin actually slows the process of this clot wear.

Injured blood vessels and platelets interact with each other with the help of different chemicals and with the help of these chemicals the platelets stay together. The platform comes in contact and contact with others.

Similarly, when pain occurs, there are actually chemicals called prostaglandins that cause pain. Loperin/disprin/aspirin also block the body's action of these prostaglandins, which reduces pain.

Another important point is that the enzymes that make thromboxane and prostaglandins are the same, and Luprin/Disprin/Aspirin inhibit the function of these same enzymes and balance these chemicals.

So we looked at the loperin/drain/aspirin work, one pain relief and the other two clot reduction.

   

 00000 تو یہ ہے "وارفرین" جسے "خون پتلہ" کرنے والی دوائی کہا جاتا ہے۔ لیکن خون کو پتلہ کیوں کرنا ہے ؟ اصل میں مختلف مسائ...